تلنگانہ

بس میں سیٹ کے مسئلہ پر جھگڑا – ایک شخص اور تین خواتین کے درمیان مارپیٹ

تلنگانہ کے سرسلہ ضلع میں آر ٹی سی بس میں سفر کر رہی خواتین اور ایک مرد کے درمیان جھگڑے کا واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

 

یہ واقعہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب سِدی پیٹ ڈپو کی پَلے وِیلگو بس ویمل واڑ سے سِدّی پیٹ جا رہی تھی۔ راستے میں تَنگلّا پَلّی منڈل کے نیرَلّا علاقے میں واقع لڑکیوں کے گروکل اسکول کے پاس  بس رکی تو ایک مرد اور تین خواتین کے درمیان سیٹ کے مسئلے پر جھگڑا ہو گیا۔

 

مذکورہ شخص نے خواتین سے بدتمیزی کی، جس کے بعد تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی۔ نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ ہاتھا پائی ہوئی، بال نوچے گئے اور ایک دوسرے پر حملے کئے گئے۔

 

بس ڈرائیور نے گاڑی روک دی اور کنڈکٹر نے مشکل سے اس شخص کو بس سے اُتارا، لیکن خواتین نے بس سے اُتر کر اُس شخص کو لکڑیوں سے مارا۔ جب اُسے پولیس اسٹیشن لے جانے کی کوشش کی گئی تو وہ شخص موقع سے فرار ہو گیا۔

 

یہ سارا واقعہ کچھ مسافروں نے اپنے موبائل فونز پر ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا، جو اب وائرل ہو چکا ہے۔  ایس آئی رام موہن نے بتایا کہ اس واقعے کے بارے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button