تلنگانہ
حیدرآباد املی بن بس ڈپو سے اضلاع کیلئے بس خدمات شروع

حیدرآباد: آج صبح سے ہی آر ٹی سی کے عملے نے املی بن بس ڈپو ایم جی بی ایس میں جمع ہوئیےکیچڑ کو صاف کیا جس کے بعد ایم جی بی ایس سے دوبارہ بس سروسز شروع کر دی گئی ہیں۔ فی الحال بس اسٹیشن مسافروں سے گہما گہمی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
موسیٰ ندی کی طغیانی کے باعث ایم جی بی ایس زیرِ آب آ گیا تھا جس کی وجہ سے یہاں سے چلنے والی بس خدمات کو عارضی طور پر دیگر مقامات سے چلایا گیا۔ عارضی طور پر آرام گھر، ایل بی نگر، اپّل، اور جے بی ایس سے اضلاع کی جانب بسیں
روانہ کی گئیں۔اب جبکہ بس سروسز دوبارہ ایم جی بی ایس سے شروع ہو چکی ہیں مسافروں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔