انٹرٹینمنٹ

فلم بارڈر 2 کی تیاریاں شروع  _ 26 جنوری 2026 ء کو ہوگی ریلیز

محمد عبد السلام فلم جرنلسٹ

 

1997 ء میں ریلیز ہوئی پروڈیوسر ڈائریکٹر جے پی دتہ کی وار فلم ” بارڈر” نے کامیابی کے زبردست ریکارڈ بناتے تھے یہی نہیں اس فلم نے ورلڈ وائیڈ باکس آفس کلکشن کے اعتبار سے اس سال ” دل تو پاگل ہے ” کے بعد دوسرا انعام حاصل کیا تھا اور 90 کے دہے کی یہ چوتھی سب سے بڑی بلاک بٹر فلم قرار دی گئی تھی 1971 ء میں ہوئی ہند و پاک جنگ کے موضوع پر بنائی گئی اس فلم میں سنی دیول، سنیل شیٹی جیکی شراوف ، اکشے کھنہ، سریش بیری ، پیت ایر لکبھوشن کھربنڈہ، تبو، راکھی ، پوجا بھٹ ، شریانی مکھرجی نے اہم کردار نبھائے تھے 10 کروڑ کے بجٹ سے بنی اس فلم نے 65 کروڑ کا بزنس کیا تھا چونکہ بارڈر فلم جے پی دتہ کا ڈریم پروجیکٹ تھا اس پر انہوں نے 1995ء سے 1996 تک ایک سال لگا تار کام کیا تھا تھا۔ فلم کا ایک گیت ” سندیشے آئیں گے ” خوب مقبول ہوا ۔

 

جسے جاوید اختر نے لکھا سونونگم روپ کمار راٹھور نے آواز دی ۔جبکہ انو ملک اور آدیش سریواستو نے کمپوز کیا تھا اس فلم نے کئی زمروں میں ایوارڈز حاصل کئے۔فلم نے تین نیشنل ایوارڈز بھی حاصل کئے تھے اب اس فلم کے سیکوئیل بارڈر 2 کی شروعات کی تیاریاں شروع ہو ہوگیں۔اس فلم میں سنی دیول ہی میجر کلدیپ سنگھ کا رول نبھا رہے ہیں

 

ایک اور اہم رول ایوشمان کھرانہ کو دیا گیا ہے پچھلے ایک سال سے اس کی اسکرپٹ پر کام چل رہا تھا جو اب مکمل ہو گیا ہے فلم کو جے پی دتہ ، ندھی دتہ ، بھوشن کمار پروڈیوس کر رہے ہیں اور اسے انوراگ سنگھ ڈاٹرکٹ کریں گے۔فلم کو 26 چنوری 2026 میں ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button