چوٹ اپل سے سنگاریڈی تک 201 کلومیٹر طویل ریجنل رنگ روڈ کی تعمیر – تلنگانہ کابینہ کا فیصلہ

تلنگانہ کابینہ نے چوٹ اہل سے سنگاریڈی تک 201 کلومیٹر طویل ریجنل رنگ روڈ کے تعمیری منصوبے کو منظوری دے دی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کسانوں کے لئے ’’رعیتو بھروسہ‘‘ اسکیم کل (منگل) کو مکمل ہو رہی ہے، اور 9 دنوں کے دوران 9 ہزار کروڑ روپے کسانوں میں تقسیم کیے گئے ہیں
۔ اس موقع پر منگل کی شام 4 بجے سکریٹریٹ میں کسانوں کی موجودگی میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی، جبکہ ریاست کے تمام منڈل مراکز پر بھی بڑے پیمانے پر تقریبات ہوں گی۔ وزیر نے کہا کہ حکومت زراعت کو بوجھ نہیں بلکہ تہوار کی طرح بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔
بناکاچرلہ کے مسئلے پر بھی انہوں نے کہا کہ آندھرا پردیش کو تلنگانہ کا پانی دینے کی افواہیں غلط ہیں اور ہم اس پراجیکٹ کے مسئلے پر قانونی اور عدالتی طریقے سے آگے بڑھیں گے۔
گوداوری کے پانی کا ایک قطرہ بھی چھوڑنے کا ارادہ نہیں ہے اور جولائی کے پہلے ہفتے میں مرکز کے سامنے ریاست اپنا مؤقف پیش کرے گی