تلنگانہ

تلنگانہ حکومت کا بڑا فیصلہ! والدین کے لئے تنخواہ کٹوتی اور نفرت انگیز تقاریر پر سخت قانون کی منظوری

تلنگانہ کابینہ نے تاریخی بلوں کی منظوری دے دی، والدین کے تحفظ اور نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کے لیے اہم اقدامات

 

تلنگانہ کابینہ نے تاریخی بل کو منظوری دی ہے جن میں نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کا بل اور والدین کو بڑھاپے میں نظر انداز کرنے والوں کے لیے سخت اقدام کا بل اور دیگر اہم بل شامل ہیں جن کو اسمبلی میں بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

تلنگانہ اسمبلی اجلاس میں کئی اہم بلوں کو حکومت نے منظوری دے دی۔ نفرت انگیز تقاریر کی روک تھام کا بل اور گیگ ورکرز کی فلاح و بہبود کے بل کو کابینہ نے منظور کیا۔ اسی طرح حیدرآباد میٹرو ریل لمیٹڈ کو نوڈل ایجنسی کے طور پر نامزد کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

 

تلنگانہ ایڈووکیٹ پروٹیکشن بل اور ذات مردم شماری پر آزاد ماہرین کی کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ کو بھی کابینہ نے قبول کیا۔ تعلیمی اداروں میں ذات پات کی تفریق کو روکنے کے لیے روہت ویمولا قانون کی تفصیلات تیار کرنے کے لیے نائب وزیر اعلیٰ بھٹی وکرمارکا کی صدارت میں وزارتی ذیلی کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

 

نفرت انگیز تقاریر اور نفرت انگیز جرائم کی روک تھام کے بل (تلنگانہ ہیٹ اسپیچ اینڈ ہیٹ کرائم پریونشن بل 2026) کو بھی کابینہ نے منظور کیا ہے۔ اس بل کا مقصد ایسے بیانات اور پوسٹس کو کنٹرول کرنا ہے جو مذہبی ہم آہنگی کو متاثر کریں اور وہ تقاریر جو فسادات یا کشیدگی کو ہوا دیں۔

 

والدین کو بڑھاپے میں نظر انداز کرنے والوں کے لیے سخت اقدام کے طور پر کابینہ نے اس بل کی منظوری دی ہے۔ اس بل کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے کہ جو افراد اپنے والدین کی صحیح طور پر دیکھ بھال نہیں کرتے، ان کے سرکاری اور نجی ملازمین کی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے۔

 

قانون کے مطابق ان کی تنخواہ میں سے 15 فیصد یا 10 ہزار روپے براہ راست والدین کو فراہم کیے جائیں گے۔ یہ قانون اسی مقصد کے لیے لایا جا رہا ہے کہ والدین کو ان کے حق سے محروم نہ رکھا جائے اور ان کی مالی و سماجی حفاظت یقینی بنائی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button