تلنگانہ

کریم نگر۔طالبات کے واش روم میں خفیہ کیمرے، خاتون پرنسپل پر معاملہ کو چھپانے کا الزام۔ کردیا گیا معطل

حیدرآباد: حکومت نے کریم نگر ضلع کے گنگادھرا منڈل میں کرکیالہ ضلع پریشد ہائی اسکول پرنسپل کو معطل کر دیا ہے۔ ضلع کلکٹر پامیلا ستپھی نے پرنسپل ٹی کملا کو اس واقعے میں لاپرواہی برتنے پر ان کے فرائض سے معطل کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں

 

 

جہاں آفیس اٹینڈر محمد یعقوب پاشا نے لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ ضلع کلکٹر نے افسران کی تین رکنی ٹیم کو ان الزامات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ یعقوب پاشا نے کرکیالہ ضلع پریشد ہائی اسکول میں لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پرنسپل کملا نے واقعے کو چھپانے کے لیے اسکول کے عملے کو

 

 

دھمکیاں دیں، طلبہ کی حفاظت میں کوتاہی برتی اور واقعے کے بارے میں اعلیٰ حکام کو بتائے بغیر حقائق چھپائے۔ اس کے ساتھ ہی ضلع کلکٹر نے انہیں معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button