تلنگانہ
ریلوے پٹریوں پر پھنس گئی کار۔تلنگانہ کے پیدا پلی ضلع میں واقعہ

حیدرآباد ۔ ریاست تلنگانہ پیدا پلی ضلع میں ریلوے گیٹ نہ کھلنے سے ایک کار پٹریوں پر ہی پھنس گئی۔ہنمنتونی پیٹ کا رہنے والا ایک شخص کار میں پیدا پلی جارہا تھا۔
کُنّارم ریلوے گیٹ پر جب پہلا گیٹ کھلا تو وہ گاڑی لے کر پٹریوں سے گزرنے لگا لیکن اچانک دوسری طرف کا گیٹ بند ہو گیا جس کے نتیجے کار ریلوے پٹریوں کے بیچ میں ہی پھنس کر رہ گئی۔
اسی دوران ٹرین اس ٹریک پر آنے لگی ریلوے عملے نے بروقت جوکسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اعلیٰ حکام کو اطلاع دی۔ انہوں نے فوراً ٹرین کو وہیں رکوا دیا جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔
بعد ازاں ریلوے اسٹاف نے گیٹ کی مرمت کی کوشش کی لیکن گیٹ دوبارہ نہیں کھل سکا جس کے باعث اس راستے سے کئی ٹرینوں کی آمد و رفت کو عارضی طور پر روک دیا گیا۔



