تلنگانہ

تلنگانہ کے عادل آباد میں خوفناک منظر: کار پانی کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی

عادل آباد –  16 اگست (! اردولیکس) تلنگانہ کے عادل آباد ضلع میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث ندی نالے اور برساتی چشمے ابل پڑے ہیں۔

 

اس دوران عادل آباد شہر کے کھوجہ کالونی میں ایک شخص نے سیلابی پانی کی شدت کو معمولی سمجھتے ہوئے اپنی کار کے ساتھ روڈ عبور کرنے کی کوشش کی۔ کار بیچ میں پھنس گئی اور جیسے ہی ڈرائیور فوراً نیچے اترا،

 

چند لمحوں میں ہی کار پانی کے بہاؤ میں نالے میں بہہ گئی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس طرح کے کئی واقعات ضلع بھر میں بارش کے دوران پیش آئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button