تلنگانہ

وقارآباد میں بارش کے دوران کار بہہ گئی۔درخت کی شاخ نے بچائی جوڑے کی جان

حیدرآباد: شہراورآس پاس کے اضلاع کے علاوہ تلنگانہ بھرمیں زبردست بارش ہورہی ہے۔ ضلع وقارآباد میں بارش کے دوران درخت کی ایک شاخ نے شوہربیوی کی جان بچائی۔ ڈورناکل سے تعلق رکھنے والے شیوا اوران کی بیوی موینکا کار کے ذریعہ وقارآباد جارہے تھے کہ ناگارم کے قریب ندی ابل پڑی تھی، جس کی وجہہ سے ان کی کار پانی میں بہنے لگی، شوہربیوی نے چوکسی کا مظاہرہ کیا اوروہ کارسے باہرنکل آئے اورانھوں نے ایک درخت کی شاخ کو پکڑ لیا۔بعد ازاں مقامی افراد نے رسیوں کی مدد سے انھیں بہ حفاظت باہرنکالنے میں کامیابی حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button