تلنگانہ
حیدرآباد میئر کے خلاف مقدمہ درج

حیدرآباد۔ گریٹر حیدرآباد میئر گدوال وجے لکشمی کے خلاف بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن میں کیس درج کیا گیا ہے۔ بتکماں تہوار کے موقع پر صوتی آلودگی کے قواعد کی خلاف ورزی کے معاملے میں کیس کا اندراج عمل میں آیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مقررہ وقت کے بعد اور زیادہ آواز کے ساتھ گیت لگانے پر پولیس نے از خود مقدمہ درج کیا ہے۔