حیدرآباد میں بلی کی آخری رسومات کا عجیب و غریب واقعہ

File photo
حیدرآباد: حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان اپنی پالتو بلی کی موت کے بعد سوگ میں ڈوب گیا اور اس کی آخری رسومات انجام دی گئیں۔ شہر کے علاقہ عنبر پیت پٹیل نگر میں ایک خاندان کی زندگی ایک بلی کے ساتھ جڑی ہوئی تھی۔
پنڈاری چاری اور سری دیوی نے 2004 میں ایک بلی کے بچے کو گھر لا کر اسے ‘چٹی’ کا نام دیا تھا۔ یہ بلی محض ایک پالتو جانور نہیں تھی بلکہ ان کے خاندان کا حصہ بن گئی تھی۔ ہر سال اس کی سالگرہ منائی جاتی اور وہ گھر کی خوشیوں کا مرکز تھی۔ حالیہ دنوں میںچٹی بیمار ہو گئی اور پیر کی صبح اس نے آخری سانس لی۔ اس کی موت نے خاندان کو گہرے صدمہ میں دوچار کردیا۔
گھر کے بچے اس کی موت پر رونے لگے جیسے کہ انکا کوئی اپنا ان سے بچھڑ گیا ہے۔ اس خاندان نے چٹی کو شمشان گھاٹ لے جا کر دفن کیا گیا۔ چاری نے کہا "عام طور پر بلیاں 14 سے 16 سال زندہ رہتی ہیں لیکن
ہماری چٹی نے تقریباً 21 سال ہمارے ساتھ گزارے وہ ہمارے لیے کسی عزیز سے کم نہیں تھی۔”