امراپالی سمیت 11 آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیدار آندھراپردیش کے لئے مختص _ 6 دن کے اندر اے پی حکومت کو رپورٹ کرنے مرکز کی ہدایت

مرکزی حکومت نے تلنگانہ میں خدمات انجام دینے والے کئی آئی اے ایس اور آئی پی ایس عہدیداروں کو آندھرا پردیش کیڈر میں شامل کر دیا ہے۔
اس خصوص سے مرکز نے متعلقہ عہدیداروں کو فوری طور پر آندھرا پردیش میں رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہے ۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کی کمشنر آمرپالی کاٹا، محکمہ برقی کے سیکرٹری رونالڈ روز، وانی پرساد، واکاتی کرونا، ملیلا پرسنت سمیت کئی عہدیداروں کو اے پی کیڈر میں منتقل کرنے کا مرکز نے فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکز نے آئی اے ایس عہدیداروں کے ناموں پر ایک خط تحریر کیا اور اس کی نقول تلنگانہ اور اے پی کے چیف سیکریٹریز کو بھیج دی ہیں۔ ان میں 11 عہدیداروں نے مرکزی حکومت سے تلنگانہ کیڈر میں برقرار رکھنے کی درخواست کی تھی
، لیکن مرکز نے اس درخواست کو مسترد کر دیا۔ مرکز نے عہدیداروں کو حکم دیا کہ وہ 16 اکتوبر تک اپنے آبائی ریاست میں رپورٹ کریں۔