تلنگانہ

چیرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی کے ہاتھوں یوم عاشورہ کے موقع پر وقف بورڈ کے کنٹرول روم کا افتتاح

تلنگانہ وقف بورڈ کی جانب سے پہلی مرتبہ ماہ محرم الحرام میں 9 اور 10 ویں محرم عاشورہ کے پیش نظر حیدرآباد کے دارالشفا مین روڈ پر کنٹرول روم قائم کیا ہے تلنگانہ وقف بورڈ کے چیئرمین سید عظمت اللہ حسینی نے آج وقف بورڈ کے کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سید عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ محرم کے ایام میں وقف بورڈ کی جانب سے تمام انتظامات کئے گئے ہیں خاص طور شہر حیدرآباد کے مختلف عاشور خانوں کے پاس بنیادی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں

چیرمین وقف بورڈ سید عظمت اللہ حسینی نے کہا کہ اس سال وقف بورڈ نے محرم الحرام کے دوران گرانٹ ان ایڈ کے تحت 10 لاکھ 74 ہزار کی رقم 199 عاشور خانوں ، 17 سبیل اور 10 انجمنوں کو دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وقف بورڈ کو 459 درخواستیں موصول ہوئی ہیں باقی درخواستوں کی جانچ کی جا رہی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button