تلنگانہ

تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ دو دن تک بارش کا امکان، حیدرآباد میں بارش کا سلسلہ جاری

تلنگانہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، متعدد اضلاع کے لیے ییلو الرٹ جاری

 

حیدرآباد محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں منگل اور چہارشنبہ کو مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ پیر کے روز ریاست میں اچانک موسم تبدیل ہو گیا اور درجہ حرارت میں اضافے کے باوجود بارش سے شہریوں کو راحت ملی۔

 

حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں پیر کی رات دیر گئے بارش کا آغاز ہوا جو منگل کی علی الصبح تک جاری رہا، جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا۔ اس سے قبل پیر کی دوپہر سے بھی شہر کے کئی علاقوں میں معتدل بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔

 

محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ منگل کو آسمان ابر آلود رہے گا اور ہلکی سے معتدل بارش گرج چمک کے ساتھ عادل آباد، نرمل، نظام آباد، بھدرادری کوتہ گوڈم، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ، رنگا ریڈی، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، سدی پیٹ، جنگاؤں، میڈچل-ملکاجگری اور یادادری بھونگیر اضلاع میں کہیں کہیں ہو سکتی ہے۔ ان اضلاع کے لیے ییلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

 

دریں اثنا، کاماریڈی ضلع کے پٹلم، کمرم بھیم ضلع کے آصف آباد اور عادل آباد کے بعض علاقوں میں ہلکی بوندا باندی بھی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button