تلنگانہ
چندر شیکھر راؤ کو ہاسپٹل سے گھر جانے کی اجازت

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے سابق چیف منسٹر اور بی آر ایس کے صدر چندرشیکھر راؤ کوگھرجانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
ان کو معمولی علالت کے باعث شہرحیدرآباد کے سوماجی گوڑہ میں واقع یشودھا ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ گزشتہ تین دنوں سے ہاسپٹل میں زیرِ علاج تھے جہاں ان کی صحت سے متعلق ڈاکٹروں کی جانب سے وقتاً فوقتاً ہیلتھ بلیٹن جاری کیے جا رہے تھے۔میڈیکل رپورٹس کے مطابق کے سی آر کو جسمانی کمزوری، بلڈ شوگر کی زیادتی اور سوڈیم کی کمی کی وجہ سے ہاسپٹل میں داخل کیا گیا تھا۔
تاہم ان کی طبیعت میں بہتری آنے پر ہفتہ کی صبح انہیں ہاسپٹل سے ڈسچارج کر دیا گیاڈسچارج ہونے کے بعد کے سی آر نندنی نگر میں واقع اپنی رہائش گاہ روانہ ہوئے۔ اس موقع پر ہریش راؤ بھی ان کے ہمراہ تھے۔