تلنگانہ

پنشن پیمنٹ آفس چندرائن گٹہ اور پنشن پیمنٹ آفس موتی گلی کو نئے شہر منتقل کرنے کا منصوبہ 

پنشن پیمنٹ آفس چندرائین گٹہ اور پنشن پیمنٹ آفس موتی گلی کو نئے شہر میں منتقل کرنے کا منصوبہ 

پرانے شہر کے پنشنرس پریشان ۔دفاتر کو پرانے شہر میں ہی رکھنے کا چیف منسٹر ریونت ریڈی سے کیا مطالبہ ۔

 

حیدرآباد۔(پریس نوٹ ) حالیہ دنوں حکومت کی جانب سے خانگی عمارتوں میں چلنے والے محتلف دفاتر کو سرکاری عمارتوں میں منتقل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔جس کے نتیجہ میں مختلف دفاتر سرکاری عمارتوں میں منتقل ہونے والے ہیں ۔

 

اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے طور پر فلک نماءپولیس اسٹیشن و ریتو بازار کے بازو والی گلی میں واقع پنشن پیمنٹ آفس چندرائین گٹہ و پنشن پیمنٹ آفس موتی گلی کو بھی سرکاری عمارت میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔باوثوق ذرائیع سے معلوم ہوا ہے کہ موتی گلی اور چندرائین گٹہ کے دفاتر کو نئے شہر میں منتقل کیا جارہا ہے

 

جس سے اس علاقے میں رہنے والے ہزاروں پنشنرس میں تشویش کی لہر پیدا ہوگئی ہے ۔پنشنرس نے مجلسی ارکان اسمبلی اور حکومت سے پرزور اپیل کی  ہے کہ  پنشن آفسوں کو پرانے شہر ہی میں واقع سرکاری اسکولوں یا سرکاری دفاتر میں منتقل کرنے کے لئے اقدامات کریں

 

۔پنشرس کا کہنا ہے کہ بنڈلہ گورہ اور فلک نماء کے علاوہ موتی گلی چوک کے آس پاس کئی سرکاری عمارتیں موجود ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ ان پنشن دفاتر کو اسی علاقے میں منتقل کیا جائے نا کہ نئے شہر لے جایا جائے

 

۔پنشنرس کا کہنا ہے کہ ٹریفک کے ہجوم اور دیگر مسائیل کے باعث ان کا نئے شہر میں جانا بہت مشکل مرحلہ ثابت ہوگا اسی لئے ضرورت اس بات کی ہے کہ ان دفاتر کو پرانے شہر ہی میں رکھا جائے ۔۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button