موٹر سائیکل کا سائلینسر تبدیل کرنا جرم _ تلنگانہ کے نظام آباد میں 122 سائلینسر پر چلا بلڈوزر

ضلع نظام آبادمیں موٹر سیکلوں کے سائلینسر تبدیل کرنا مجرمانہ حرکت
122 سائلنسروں کو روڈ رولر کے ذریعہ تباہ کردیا گیا۔ٹرافک پولیس محکمہ ٹرانسپورٹ کا اقدام
موٹر سائیکل سوار کے خلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے: ٹرافک اے سی پی نارائنا
نظام آباد:30 /مئی(اردو لیکس)نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر کلمیشور سنگھنورکی ہدایت پرآج این ٹی آر چورا ہا نظام آباد پر ٹریفک پولیس اور محکمہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ نے مشترکہ طورپر قواعد کے خلاف دو پہیہ والے موٹرسیکلوں کے کمپنیوں کیساتھ آئے سائلینسروں کی آواز میں تبدیلیوں کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ضبط کئے گئے 122موٹر سیکلوں کے سائلنسروں کو روڈ رولر کے ذریعہ روند کرتلف کردیاگیا
۔این ٹی آر چوراہا نظام آباد پر آج ٹرافک اے سی پی نارائنا اور محکمہ روڈ ٹرانسپورٹ آفیسر مسٹر اومامہیشور راؤ کی موجودگی میں نظام آباد شہر میں مختلف مقامات پر شور مچانے والے موٹرسیکل گاڑیوں کے سائلنسر وں کو ضبط کیا تھا۔ ان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ موٹر سیکل کمپنیوں کے سائلنسروں میں تبدیلی کرتے ہوئے آواز کی آلودگی (ساؤنڈ پولیوشن) پیداکرنے اور راہ گیروں کو پریشان کرنے جیسے واقعات کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔ بعد ازاں ٹریفک اے سی پی نارائنا نے میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے نوجوانوں اور والدین کو انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ سائلنسر میں ترمیم کرنے والے کسی بھی موٹر سائیکل سوار کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔
موٹر سیکل کے سائلنسروں کی آواز میں تبدیلی لانے کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ اور کم عمر لڑکوں کو موٹر سیکل چلانے کے خلاف نہ صرف 25ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ والدین کو بھی قصوروار قرار دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ آئے دن تیز رفتار گاڑیاں چلانے سے حادثات میں نہ صرف اضافہ ہورہا ہے بلکہ حادثاتی اموات بھی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانون کی خلاف ورزی دو پہیہ گاڑیوں کے سائلینسر تبدیل کرنا جرم ہے
اور صوتی آلودگی اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ صحت عامہ کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کئے جائیں۔ زیادہ شور والی دو پہیہ گاڑیوں پر۔ خاص طور پر دو پہیہ گاڑی چلانے والوں کو صرف کمپنی کی طرف سے فراہم کردہ سائلینسر کا استعمال کرنا چاہیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سائلنسر میں ترمیم وردوبدل کرنے والے کسی بھی موٹر سائیکل سوار کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی۔نظام آباد ٹرانسپورٹ آفیسر جے۔ اوما مہیشور راؤ گارو نے کہا کہ سائلینسر تبدیل کرنے اور زیادہ شور کے ساتھ گاڑیاں چلانے سے نقصان ہوگا، اس لیے ہم لوگوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ پروگرام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نظام آباد میں آئے دن موٹر سیکل گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے گاڑیاں چلانے والے لازمی طورپر ہیلمٹ پہن کر گاڑیاں چلائیں۔ اس موقع پر نظام آباد اے ایس پی شیشادرینی ریڈی، آئی پی ایس، ٹرینی آئی پی ایس، بی چیتنیا ریڈی، ٹریفک سی آئی سری وی۔ وینکٹ نارائنا اور ٹریفک عملہ بھی اس موقع پر موجود تھا۔