تلنگانہ میں یکم اپریل سے چکن سنٹرس بند !

حیدرآباد: تلنگانہ میں گوشت کے شوقین افراد کے لیے بری خبر ہے۔ ریاست میں یکم اپریل سے چکن کی دکانیں بند رہیں گی۔ پولٹری کمپنیوں کی جانب سے مارجن کم کیے جانے اور اس سے ہونے والے نقصانات کے
خلاف تلنگانہ اسٹیٹ چکن شاپ اونرس اسوسی ایشن نے ریاست بھر میں بند کی اپیل کی ہے۔حیدرآباد کے مضافات میں واقع گھٹکیسر کے گروکل کالج گراؤنڈ میں ہفتہ کے روز چکن سینٹرس کے مالکین کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولٹری کمپنیاں یکطرفہ طور پر ان کا مارجن کم کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے انہیں شدید نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس صورتحال میں کاروبار چلانا مشکل ہو گیا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ جب تک کم کیا گیا مارجن دوبارہ بحال نہیں کیا جاتا اور انہیں انصاف نہیں ملتا تب تک ان کی جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس بند میں
ریاست بھر کے تمام چکن سینٹرس کے مالکین حصہ لیں گے۔



