تلنگانہ

مسلمانوں کو ہر شعبہ حیات میں نمائندگی دینے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

حیدرآباد _ 12 فروری ( اردولیکس) تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ریاست کے مسلمانوں کو ہر شعبہ حیات میں مناسب نمائندگی دینے کا اعلان کیا ہے اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے آخری دن اپنے طویل خطاب میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ وہ مجلس  کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کے اس بیان سے متفق ہیں کہ ہر شعبہ حیات میں مسلمانوں کو نمائندگی دی جانی چاہیے

چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ایوان میں موجود مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کو مشورہ دیا کہ وہ وزیر تارک راماراو اور وزیر ہریش راؤ سے  ملاقات کریں جو اس سلسلے میں تشکیل کردہ سب کمیٹی کے ممبرس ہیں یہ کمیٹی تمام طبقات کے افراد کو ہر شعبے میں نمائندگی دینے کے لئے قائم کی گئی ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button