تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے طلبہ اور نوجوانوں کے ساتھ فٹ بال کھیلا

حیدرآباد _ 12 مئی ( اردولیکس)تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے طلبا کے ساتھ فٹ بال کھیلا۔ چیف منسٹر کچھ دنوں سے ریاست میں انتخابی مہم میں کافی زیادہ مصروف تھے۔ اتوار کی صبح وہ حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی پہنچے جہاں انہوں نے طلباء کے ساتھ فٹ بال کھیلا۔ ریونت ریڈی کے ساتھ ایم ایل سی بالموری وینکٹ ایم پی انیل کمار یادو ایچ سی یو این ایس یو آئی یونٹ ایچ سی یو کے طلباء نے بھی فٹ بال کھیلا۔
چیف منسٹر کے مشیر نریندر ریڈی فوڈ کارپوریشن کے چیرمین ایم اے فہیم ٹی سیاٹ کے سی ای او وینوگوپال ریڈی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیر اعلی کے فٹ بال کھیلنے کی ویڈیوزسوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پرتیزی کے ساتھ وائرل ہوگئیں
بتایا گیا ہے کہ کھیل کے دوران چیف منسٹر ریونت ریڈی کا جوتا پھٹ گیا۔جس پر انہوں نے جوتے کے بغیر ہی اپنے کھیل کو جاری رکھا۔