تلنگانہ
چیف منسٹر ریونت ریڈی کو عدالت سے ملی بڑی راحت

حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کو بڑی راحت فراہم کی ہے۔ عدالتِ نے گچی باولی پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف درج مقدمے کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔
ماضی میں پیدی راجو نامی شخص نے شکایت کی تھی کہ ریونت ریڈی نے سوسائٹی کی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی۔اس سلسلے میں سال 2016 میں ریونت ریڈی ان کے بھائی کونڈالا ریڈی اور لکشما ریڈی
کے خلاف ایس سی/ایس ٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔