آوارہ کتوں کے حملے میں معصوم بچے کی موت۔ نظام آباد ضلع میں واقعہ
آرمور : 09/ جنوری ( محمد سیف علی کی رپورٹ ) ضلع نظام آباد کے کلیڈا موضع میں آوارہ کتوں کے حملے میں ایک معصوم بچے کی موت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق آرمور حلقہ اسمبلی کے ماکلور منڈل کلیڈا موضع میں 25 دسمبر کو اسکول ختم کرنے کے بعد بچہ اپنے دادا کے ساتھ کھیت چلا گیا۔ جہاں پر آوارہ کتوں نے معصوم بچے پر حملہ کردیا بچے کو شدید زخمی حالت میں نظام آباد کے ایک خانگی ہسپتال لیجایا گیا۔ ڈاکٹروں نے بچے کی تشویشناک حالت دیکھتے ہوئے بہتر علاج کیلئے حیدرآباد لیجانے کا مشورہ دیا۔ 7 جنوری کو حیدرآباد لیجانے کے دوران راستے میں ہی معصوم بچے نے دم توڑ دیا۔
بچے کی شناخت 5 سالہ نشانش کے طور پر کی گئی ہے۔ جو کلیڈا موضع میں ایل کے جی کلاس کا طالب علم تھا۔ اس واقعے سے مقامی عوام میں شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔ عوام کا کہنا ہیکہ آوارہ کتوں کے آزادانہ گھومنے پھرنے سے خطرہ محسوس کررہے ہیں کتوں کے کاٹنے کے ایسے کئی واقعات رونما ہوچکے ہیں
لیکن حکام کی جانب سے کوئی سنجیدہ اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں مقامی عوام نے آوارہ کتوں کے خاتمے کیلئے سخت اقدامات کرنے کا حکام سے مطالبہ کیا۔