تلنگانہ

چنتامڈکا کے عوام کی جانب سےکے کویتا بتکماں تہوار کے لئے مدعو

چنتامڈکا کے عوام کی جانب سےکے کویتا بتکماں تہوار کے لئے مدعو

 

حیدر آباد: صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا سے ان کے والد کے سی آر کے گاؤں چنتامڈکا کے رہائشیوں نے خصوصی ملاقات کی۔ بنجارہ ہلز میں واقع تلنگانہ جاگروتی کے دفتر میں بڑی تعداد میں چنتامڈکا گاؤں کے عوام نے ملاقات کرتے ہوئے 21 ستمبر کو بتکماں تہوار میں شرکت کی دعوت دی۔کویتا نے اس موقع پر اپنےجذبات اور احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چنتامڈکا ایک عظیم رہنما کو جنم دینے والا ایک عظیم گاؤں ہے۔ آپ سب بڑی تعداد میں آ کر مجھے بتکماں میں مدعو کر رہے ہیں۔ اس بات پر مجھے بے حد خوشی اور فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ چنتامڈکا سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔ میرے بچپن کے ایام میں جب میں اس گائوں میں بتکماں کھیلتی تھی، وہ یادیں آج بھی میری آنکھوں کے سامنے ہیں۔ آپ سب کا آ کر مجھے دی جانے والی ہمت اور پیار واقعی ناقابل بیان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button