تلنگانہ انٹر میڈیٹ نتایج پر بورڈ کا اہم بیان

حیدرآباد ۔ تلنگانہ کے محکمہ تعلیمات نے سوشل میڈیا پر چل رہی اس مہم کی تردید کی ہے جس میں کہا جا رہا تھا کہ نتائج کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکار کیا جا رہا ہے۔
محکمہ نے واضح کیا کہ اس طرح کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی کیا جائے گا۔
اس موقع پر یہ بھی یاد دلایا گیا کہ اس سے پہلے کبھی بھی اپریل کے پہلے ہفتے میں انٹر کے نتائج جاری نہیں کیے گئے۔ اسی طرح، ریاست تلنگانہ کے قیام سے لے کر پچھلے سال تک انٹر امتحانات کے نتائج جاری کرنے کی تاریخوں کی
تفصیل بھی بتائی گئی۔ اس سلسلے میں تلنگانہ حکومت کے فیکٹ چیک شعبے نے “ایکس” پر ایک پوسٹ بھی کی۔
انہوں نے کہا کہ جوابی پرچوں کی جانچ اور دیگر عوامل کی بنیاد پر ہر سال نتائج کے اعلان کی تاریخیں بدل سکتی ہیں۔ نتائج کا اعلان بھی جانچ کے مکمل ہونے کے وقت پر منحصر ہوتا ہے۔
محکمۂ تعلیمات نے طلبہ اور والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف سرکاری معلومات پر ہی اعتماد کریں اور سوشل میڈیا پر پھیلنے والی غلط خبروں پر یقین نہ کریں۔
ساتھ ہی غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کی بھی درخواست کی گئی ہے۔



