تلنگانہ

گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے دسویں جماعت کے طالب علم کی موت – تلنگانہ کے ہنمکنڈہ میں واقعہ

گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے دسویں جماعت کے طالب علم کی موت

 

تلنگانہ کے ہنمکنڈہ ضلع ہیڈ کوارٹر کے نعیم نگر علاقے میں واقع ایک پرائیویٹ اسکول میں افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ کھیل کے میدان میں کھیلتے ہوئے اچانک دسویں جماعت کا طالب علم زمین پر گر پڑا اور موقع پر ہی اس کی موت واقع ہوگئی۔

 

متوفی طالب علم کی شناخت 15 سالہ جینت کے طور پر کی گئی۔ بتایا گیا کہ اس کے کان اور ناک سے خون بہہ رہا تھا۔ اسے فوری طور پر ہاسپٹل لے جایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے پہنچتے ہی اسے مردہ قرار دیا۔

 

طالب علم کے والدین نے الزام لگایا کہ اساتذہ نے لاپرواہی سے ان کے بچے کو شدید مارا پیٹا، اسی وجہ سے اس کی موت واقع ہوئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button