تلنگانہ

تلنگانہ کے کھمم میں بادل پھٹ پڑے _ ضلع بھر میں غضبناک بارش ؛ نشیبی علاقہ زیر آب ؛ بسوں ٹرینوں کی آمد و رفت مکمل بند

کھمم کے مونیر ندی میں پانی کا بہاؤ بہت تیز ہونے کی وجہ سے اطراف و اکناف موجود تمام محلے جات زیر آب آگئے عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچادیا گیا ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرا مارکہ نے کھمم کے مونیر ندی کا دورہ کرتے عوام کو گھروں میں ہی رھنے کی اپیل کی ضلع عہدیداران کو ھدایات دیتے ہوئے کہا کے نشیبی علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر جنگی خطوط پر منتقل کیا جائے کھمم کے مونیر ندی کے پاس پانی کا بہاؤ تیز ھونے کی وجہ سے 9 افراد پھنس گئے

 

کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے اے پی حکومت سے ہیلی کاپٹر بھیجنے کی اپیل کی جس پر اے پی حکومت نے ان نو افراد کو بچانے کے لیے ہیلی کاپٹر بھیجنے کے لیے رضامندی کا اظہار کیا مستقر کھمم اور ضلع بھر میں غضب ناک بارش کی وجہ سے ضلع کے تمام ذخائر آب لبریز ہوچکے کھمم میں پھچلے 40 سال بعد اس قسم کی شدید بارش دیکھی گئی۔کھمم کے مونیر ندی میں پانی کا بہاؤ اتنا تیز ہوچکا جس کی وجہ سے مونیر ندی کا پانی ندی کے برج کے اوپر سے گزر رہا ہے جس کی وجہ سے مونیر ندی سے متصل اسلام پیٹ بکلا گڈا کالوا وڈو بیپاس روڈ ایف سی آئی گودام روڈ جلگم نگر یہ تمام محلے جات مکمل طور پر زیر آب آچکے 1984 کے بعد کھمم کے مونیر ندی میں دوبارہ اس قسم کی طغیانی دیکھی گئی پانی کا بہاؤ کھمم کے جوبلی کلب تک پہنچ چکا ہے کھمم سے تمام بسوں ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کردیاگیا بہت سے مقامات پر تالاب کے پشتہ ٹوٹنے کی وجہ سے نقل و حرکت کو حکومت کی جانب سے مکمل بند کردیاگیا

 

کھمم سے حیدرآباد اور وجئےواڑہ جانے والے تمام ریل گاڑیوں کو بند کردیاگیا اور پولیس کی جانب سے کھمم ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈ پر بیریکڈ  لگادیے گئیں کھمم کے دوسرے محلہ جات کویراج نگر کرناگری ٹی این جی او کالونی مکمل طور پر زیر آب آچکے ہیں  ضلع انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے گھروں میں ھی رہیں کھمم ضلع کے تمام تعلیمی اداروں کو 2 ستمبر بروز پیر کو تعطیل کا اعلان کردیا کھمم کے دو مشہور و معروف دینی اور اقامتی مدرسے دارالعلوم کھمم اور امداد العلوم کھمم میں بھی پانی داخل ھونے کی وجہ سے تمام طلباء کو محفوظ مقام پر پہنچانے ذمداران اور سرپرستوں کو طلب کرتے ہوئے طلباء کو ان کے گھروں کو روانہ کردیاگیا ۔ کھمم شہر کا مشہور و معروف نیو ویژن اسکول بھی مکمل طریقہ سے زیر آب آچکا یہ اسکول کی تعمیر مکمل طور پر بفر زون میں کی گئی بہر حال مستقر کھمم شہر اور ضلع بھر میں غضب ناک بارش کی وجہ سے سڑکے جھیل  کا منظر پیش کررہے تھے شدید ترین بارش کی وجہ سے کروڑوں روپیہ کا نقصان ہوا ہے کھمم رکن اسمبلی و ریاستی وزیر زراعت کی جانب سے نشیبی علاقہ کے عوام کو محفوظ مقامات پر پہنچایاگیا ان تمام افراد کے لیے کھانا اور پینے کے پانی کا نظم کیا جارہاہے

متعلقہ خبریں

Back to top button