تلنگانہ

حیدرآباد کے مسلمان میری وجہ سے کروڑ پتی بنے – میں نے ہی حیدرآبادی بریانی کو عالمی شہرت دلائی : چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو

حیدرآباد کے مسلمان میری وجہ سے کروڑ پتی بنے  میں نے ہی حیدرآبادی بریانی کو عالمی شہرت دلائی – چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو

 

 

آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو ایک بار پھر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں آ گئے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد کی ترقی کا سارا کریڈٹ خود کو دیتے ہوئے کئی متنازعہ دعوے کئے۔ منگل کو وجئے واڑہ میں منعقدہ "یوم اقلیتی بہبود ” تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چندرابابو نے کہا کہ حیدرآباد کو ہر اعتبار سے انہوں نے ہی ترقی دی ہے۔

 

انہوں نے یہ تک دعویٰ کیا کہ پرانے شہر کے قریب انٹرنیشنل ایئرپورٹ اُن کی "دور اندیشی” سے تعمیر ہوا، آؤٹر رنگ روڈ ان کی کوششوں کا نتیجہ ہے اور اُنہی کے اقدامات سے حیدرآباد کے مسلمان کروڑ پتی بنے۔ یہاں تک کہ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہی حیدرآبادی بریانی کو عالمی سطح پر مشہور کیا اور پرانے شہر کے موتیوں کو فروغ دیا تاکہ دیگر علاقوں کے لوگ یہاں آ کر خریداری کریں۔

 

ان بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سوشل میڈیا صارفین سوال کررہے ہیں کہ "پرانے شہر کے قریب ایئرپورٹ کب بنایا گیا؟” اور "نظام کے دور سے مشہور بریانی کو چندرابابو نے کیسے عالمی بنا دیا؟”

 

کئی نیتیزن نے تبصرہ کیا کہ چندرابابو نائیڈو صدیوں پر محیط حیدرآباد کی تاریخی عظمت کو خود سے منسوب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جو مضحکہ خیز ہے۔ بعض نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ ایسے ہی دعوے کرتے رہے تو ان کی ذہنی کیفیت پر بھی سوال اٹھنے لگیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button