تلنگانہ

زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا اعلان

حیدرآباد _ 6 اگست ( اردولیکس) چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ  بی سی بندھو کی طرح زیادہ سے زیادہ مسلمانوں کو ایک ایک لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ جو بینک لنک کے بغیر دی جائے گی۔ اور یہ قرض نہیں ہوگا۔

 

اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ ان کی حکومت اقلیتوں کی ترقی و بہبود پر پابند عہد ہے کانگریس پارٹی نے 60 سال تک مسلمانوں کو صرف ووٹ بینک کی طرح استعمال کیا۔ ان کی بہبود کیلئے کوئی کام نہیں کئے ۔ کانگریس کبھی بھی مسلمانوں کی ترقی کے معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل سے قبل آخری 10 سال تک کانگریس نے حکومت کی۔

 

ان دس برسوں میں کانگریس نے اقلیتوں کی بہبود پر 925 کروڑ روپے خرچ کیے۔جبکہ بی آر ایس حکومت نے ان 10 برسوں میں 12094کروڑ روپے اقلیتی بہبود پر خرچ کئے ہیں اس طرح ان کی حکومت نے ایک سال میں اقلیتوں کی بہبود پر جو رقم خرچ کی ہے اتنی رقم کو کانگریس نے اپنے 10 سالہ دور حکومت میں خرچ نہیں کی

متعلقہ خبریں

Back to top button