چیف منسٹر ریونت ریڈی پر وزیراعظم نریندر مودی کے ایجنڈے پر کام کرنے کا رکن کونسل کویتا کا الزام

کے کویتا کی قیادت میں سنگارینی جاگروتی کی تشکیل
ورکرس کی فلاح و بہبود اور کمپنی کا تحفظ مقصود
چیف منسٹر ریونت ریڈی پر وزیراعظم نریندر مودی کے ایجنڈے پر کام کرنے کا الزام
رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس و صدر تلنگانہ جاگروتی کے کویتا کی قیادت میں ورکرس کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کی یکسوئی کے لئے سنگارینی جاگروتی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے
۔ تنظیم کے قیام کا بنیادی مقصد سنگارینی ورکرس کے حقوق کا حصول، ان کی فلاح و بہبود اور ادارہ کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔کے کویتا نے کہا کہ سنگارینی جاگروتی، ٹی بی جی کے ایس کے ساتھ مکمل تال میل اور تعاون عمل کے ساتھ کام کرے گی اور ورکرس کے مسائل کے حل کو اولین ترجیح دیگی۔
انہوں نے بتایا کہ سنگارینی کے 11 علاقوں کے لئے کوآرڈینیٹرس مقرر کئے جا چکے ہیں۔ جو زمینی سطح پرورکرس سے جڑ کر کام کریں گے۔مزید بتایا کہ جلد ہی خواتین ونگ کا بھی قیام عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تنظیم کی سرگرمیوں میں بہوجن طبقات اور نوجوانوں کو خاص اہمیت دی جائے گی۔ کویتا نے کہا کہ تلنگانہ جاگروتی کی طرف سے سنگارینی علاقوں میں خصوصی پروگرامس بھی منعقد کئے جائیں گے تاکہ ورکرس میں شعور بیدار کیا جا سکے اور ان کے حقوق کے حصول کے لئے آواز بلند کی جا سکے۔
صدر تلنگانہ جاگروتی کلواکنٹلہ کویتا نے اہم مطالبات سے متعلق بتایا کہ
سنگارینی اسکولوں میں CBSE نصاب کو نافذ کرتے ہوئے ازسر نو ترقی دی جائے۔مزدوروں اور ان کے اہل خانہ کو کارپوریٹ اسپتالوں میں مفت علاج فراہم کیا جائے۔مزدور کالونیوں میں صاف پانی، بہتر رہائش اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔1970 میں تعمیر شدہ کوارٹرز خستہ حال ہو چکے ہیں
، ان کی جگہ نئے مکانات تعمیر کیے جائیں۔اوپن کاسٹ مائنز میں SDL گاڑیاں مزدوروں کے ذریعہ چلنی چاہئیں، نجی ٹھیکے داروں کے ذریعے نہیں۔ڈی ایم ایف ٹی فنڈز مزدوروں کی بہبود پر ہی خرچ کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت کی بدعنوانیوں سے سنگارینی کو پہنچنے والے نقصانات کو بے نقاب کیا جائے گا۔کویتا نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی وزیر اعظم نریندر مودی کے اشاروں پر کام کر رہے ہیں،
اسی لیے لیبر کوڈ جیسے مزدور مخالف قوانین پر خاموش ہیں۔ کویتا نے کہا کہ سابق چیف منسٹر و بی آر ایس سربراہ کے سی آر کی قیادت میں ڈپینڈنٹ ملازمتوں کی بحالی کے ذریعہ سنگارینی کو بچایا گیا تھا لیکن موجودہ کانگریس حکومت بدعنوانی کے ذریعہ اس ادارہ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے چیف منسٹر ریونت ریڈی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ وہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ ریونت ریڈی ورکرس کو نقصان پہنچانے والے لیبر کوڈ پر ایک لفظ بھی نہیں بول رہے ہیں۔آخر میں کویتا نے پر زور انداز میں کہا کہ ورکرس کے مسائل کو فوری طور پر حل کیا جانا چاہئے تاکہ ہر ورکر کو انصاف مل سکے۔
ایریا کوآرڈینیٹرز کی فہرست:
1. بیلم پلی – کرن اورم
2. سری رام پور – کُرما وکاس
3. مندامری – ایس بُھووَن
4. رامگنڈم 1 – بی سائی کرشنا
5. رامگنڈم 2 – کے، رتناکر ریڈی
6. رامگنڈم 3 – داسری ملیش
7. بھوپال پلی – نریش نیتا
8. منوگورو – اے اشوک کمار
9. کوتہگوڑم – ونم ریڈی ویر ناگیندر ساگر
10. کارپوریٹ – واسی کرلا کرن کمار
11. ایس ٹی پی پی پاور پلانٹ – کے رام موہن چاری