تلنگانہ

اضلاع کی از سر نو تقسیم کے لئے کمیٹی تشکیل دینے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان

تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا ہے کہ اضلاع کی سرحدیں تبدیل کرنے سے متعلق حکومت کو متعدد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، جس کے پیشِ نظر جلد ہی اضلاع کی ازسرِنو تقسیم کے لئے ایک کمیٹی قائم کی جائے گی، جس کی قیادت ایک ریٹائرڈ جج کریں گے۔

 

انہوں نے بتایا کہ یہ کمیٹی ریاست بھر کا دورہ کرکے عوامی آراء اور تجاویز حاصل کرے گی۔چیف منسٹر نے ملازمین سے خطاب کرتے واضح کیا کہ راچاکونڈہ کمشنریٹ کا نام معقول نہ ہونے کی وجہ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ سرکاری ملازمین کو نئے ضلعی ہیڈکوارٹرس میں رہائشی پلاٹس فراہم کیے جائیں گے

 

۔ریونت ریڈی نے کہا کہ ماضی میں اضلاع کی تقسیم بغیر کسی واضح منصوبہ بندی کے کی گئی تھی، جس کے باعث کئی مسائل پیدا ہوئے۔ اب اضلاع کی تقسیم کے لیے ریٹائرڈ اور سابق عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی اور موصول ہونے والے تمام اعتراضات کو حل کیا جائے گا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ پہلے چار یا پانچ منڈلوں پر مشتمل اضلاع بنا دیے گئے تھے، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ مستقبل میں اضلاع کی تقسیم مکمل طور پر سائنسی اور منظم بنیادوں پر کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button