تلنگانہ

خواتین کے لئے مفت ہیلت اسکیم شروع کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کا اعلان – تلنگانہ کی یوم تاسیس تقریب سے خطاب

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ریاست کی تمام خواتین کے لئے مفت ہیلت اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے سکندراباد کے پریڈ گراونڈ میں تلنگانہ کی یوم تاسیس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ تلنگانہ کی تشکیل کے دس سال کے باوجود عوام کی توقعات پوری نہیں ہو سکیں۔

 

انہوں نے کہا کہ عوام نے ایک دہائی کے اقتدار کو مسترد کر کے عوامی حکومت کو اقتدار میں لایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کی جدوجہد کے بعد ریاست حاصل کی گئی،

 

لیکن جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو ریاست کا نظام بکھرا ہوا تھا۔انہوں نے بتایا کہ حکومت اب ریاست کی ازسرِ نو تعمیر کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انھوں دعویٰ کیا کہ ملک کی کسی اور ریاست نے جس انداز میں سرکاری ملازمتوں کی بھرتی نہیں کی، وہ کام تلنگانہ حکومت نے کیا ہے

 

۔ صرف ایک سال میں 60 ہزار ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔ سرمایہ کاریوں کے ذریعے ایک لاکھ افراد کو براہ راست روزگار کے مواقع فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کے اعتماد کو بحال کیا گیا ہے اور "ینگ انڈیا اسکولز” کے ذریعے طلبہ کو مہارتوں کی تربیت دی جا رہی ہے

 

۔ ریونت ریڈی نے افسوس کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں کروڑوں نوجوان ہونے کے باوجود اولمپکس میں ایک بھی گولڈ میڈل نہ آنا تکلیف دہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button