تلنگانہ

دہلی کے دوروں پر چیف منسٹر ریونت ریڈی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مستحق : رکن کونسل کویتا

پسماندہ طبقات کوتحفظات کے بغیر انتخابات پر عوامی تحریک کا اعلان

ہر گاؤں،ہر پنچا یت اور ہر وارڈ میں سینکڑوں نامزدگیاں داخل کرنے کا انتباہ

بی سی بلز کے معاملے میں کانگریس اور بی جے پی سنجیدہ نہیں۔17 جولائی کو ریل روکو احتجاج

تلنگانہ وکاس یاترا محض ایک تماشہ۔ عوام اعتبار نہیں کریں گے

دہلی کے دوروں پر چیف منسٹر ریونت ریڈی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مستحق

بولا پلی میں مجوزہ پراجیکٹ سے نلہ ملہ کے جنگلات کو شدید خطرہ لاحق۔ تلنگانہ جاگروتی عدالت سے رجوع ہوگی

صرف خطوط لکھنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ مرکز میں سخت موقف اپنایا جائے

آپریشن کگار کو روکا جائے۔ ماؤ نوازوں سے مذاکرات پر زور

گوداوری کے پانی پر آندھرائی قائدین کے تبصرے قابل مذمت۔ کے کویتا کی پریس کانفرنس

 

 

صدر تلنگانہ جاگروتی و رکن قانون ساز کونسل بی آر ایس کلواکنٹلہ کویتا نے بی سی بل، ریاستی حکومت کی ناکامیوں اور آندھرا کے وزراء کے تلنگانہ مخالف بیانات پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ وہ آج پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں

 

۔ کویتا نے کہا کہ اگر پسماندہ طبقات کو 42 فیصد تحفظات دیئے بغیر انتخابات کا اعلان کیا گیا تو ہر گاؤں، ہر پنچایت، ہر وارڈ میں سینکڑوں نامزدگیاں داخل کروائی جائیں گی اور یہ احتجاج ایک بڑی عوامی تحریک کی شکل اختیار کرے گا۔انہوں نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی پر تنقید کی

 

اور کہا کہ وہ دہلی کے سب سے زیادہ دورہ کرنے والے وزیر اعلیٰ کے طور پر گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کے حق دار ہیں،ریونت ریڈی نے ایک بار بھی وزیر اعظم سے بی سی بل پر بات نہیں کی۔ کویتا نے کہا کہ ریونت ریڈی بی سی بل پر سنجیدہ نہیں ہیں اور بی جے پی کی”تلنگانہ وکاس یاترا” محض ایک تماشہ ہے۔ جب تک بی جے پی بی سی بل کی حمایت نہیں کرتی،

 

عوام ان کی یاتراؤں پر بھروسہ نہیں کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ 17 جولائی کو بی سی تحفظات کے حق میں ریاست گیر "ریل روکو” احتجاج منظم کیا جائے گا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ 16، 17 اور 18 جولائی کے اپنے سفری پروگرامس مؤخر کر دیں۔ مختلف بی سی، ایس سی اور ایس ٹی تنظیمیں بھی اس احتجاج کی حمایت کر رہی ہیں

 

۔گوداوری کےپانی پر آندھرا پردیش کے وزیر این راما نائیڈو کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ گوداوری کے پانی کو ضائع ہونے سے بچاتے ہوئے اسے تلنگانہ کے کھیتوں تک پہنچانا سابق وزیر اعلیٰ کے سی آر کا ویژن رہا ۔کے سی آر نے تپالاکلگوڑم کو ندیوں کے سنگم کی مرکزی جگہ بنانے کی تجویز پیش کی تھی

 

تاکہ چند اضلاع کو وافر مقدار میں پانی فراہم کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ چندرابابو نے پہلے بھی تلنگانہ کے پراجیکٹس کی مخالفت کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں مقدمے درج کروائے تھے جبکہ ریونت ریڈی ان سے ساز باز کر کے ریاست سے غداری کر رہے ہیں۔ ریونت ریڈی بَنکچرلہ پراجیکٹ پر خاموش ہیں،

 

جبکہ آندھرا کی حکومت نے اس پراجیکٹ پر پی ایف آر مرکز کو پیش کیا ہے۔بولاپلی میں مجوزہ 150 ٹی ایم سی کے ذخیرے آب سے نلہ ملہ کے جنگلات کو شدید خطرہ لاحق ہے، جس کے خلاف تلنگانہ جاگروتی عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائے گی۔

 

کویتا نے ریونت ریڈی کو چیلنج کیا اور کہا کہ اگر وہ خود کو "نلہ ملہ کا شیر” کہتے ہیں تو وہ اس پراجیکٹ کو رکوا کر دکھائیں۔کویتا نے کہا کہ ریونت ریڈی فوری طور پر مرکز سے اپیکس کونسل کااجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کریں۔ صرف خطوط لکھنے سے پراجیکٹس نہیں رکیں گے، حکومت کو دہلی میں مضبوط موقف اپنانا ہوگا

 

۔آخر میں کویتا نے حالیہ انکاؤنٹر میں ہلاک گاجرلا روی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ "آپریشن کگار” کو روکے اور ماؤ نوازوں سے بات چیت کرے تاکہ خونریزی کا خاتمہ ہو سکے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button