تلنگانہ

چیف منسٹر رہونت ریڈی نے نئی الکٹرک کار چلائی – تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ میں اولیکٹرا کار کا افتتاح

حیدرآباد – اولیکٹرا کمپنی کی تیار کردہ نئی الکٹرک کار کا چیف منسٹر تلنگانہ اے ریونت ریڈی نے افتتاح کیا۔ تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ کے موقع پر فیوچر سٹی کے احاطے میں پیر کے دن منعقدہ اس تقریب میں کار کی نقاب کشائی کے بعد چیف منسٹر نے خود اس کا اسٹیئرنگ سنبھالا اور آزمائشی ڈرائیو کی۔

 

اس موقع پر ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرمارکا اور میگا انجینئرنگ انفراسٹرکچر لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر کرشنا ریڈی بھی کار میں موجود تھے

 

سمٹ کے انتظامات جدید طرز اور ماحول دوست طریقے پر کیے گئے ہیں۔ تمام سہولیات کو پلاسٹک اور کاغذ کے استعمال سے دور رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ڈیجیٹل طریقہ کار اپنایا گیا

 

۔ نمائش کے اسٹالوں میں آڈیو اور ویڈیو مواد بڑے ڈیجیٹل اسکرینوں پر پیش کیا جا رہا ہے۔ مرکزی ہال کے سامنے ڈیجیٹل ٹنل اور وسیع اسکرینیں خاص توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں

 

۔ فوڈ کورٹ میں پانی کی فراہمی بوتلوں اور ٹیٹرا پیکس کے ذریعہ کی جا رہی ہے۔ احاطے کے اندر مہمانوں کی نقل و حمل کے لیے بیٹری سے چلنے والی کاریں جبکہ باہر الیکٹرک بسوں کا استعمال یقینی بنایا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button