تلنگانہ

کانگریس سے مسلم امیدوار کو کامیاب نہ بنانے پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جتائی مسلمانوں سے ناراضگی

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کہا کہ وہ ریاست کے مسلمانوں سے ایک بات پر ناراض ہیں کہ 119 اسمبلی حلقوں میں کسی ایک حلقہ سے  مسلمانوں نے متحد ہو کر کانگریس کے ایک امیدوار کو کامیابی نہیں دلائے ۔ جس کی وجہ سے آج کابینہ میں ایک بھی مسلم لیڈر نہیں ہے

 

حیدرآباد کے رویندر بھارتی میں قومی یوم تعلیم کے موقع پر چیف منسٹر ریونت ریڈی نے شرکت کی اور اس پروگرام میں اہم خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی ترقی حکومت کا اہم مقصد ہے اور اقلیتوں کو خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں کانگریس کی کامیابی میں اقلیتوں نے کلیدی کردار ادا کیا اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے حکومت کوشاں ہے

 

۔انہوں نے  افسوس کا اظہار کیا کہ اسمبلی انتخابات میں ایک بھی اقلیتی امیدوار منتخب نہیں ہو سکا جس کی وجہ سے اقلیتوں کو وزیر بنانے کا موقع نہیں ملا۔ انہوں نے کہا کہ شبیر علی کو سرکاری مشیر اور عامر علی خان کو ایم ایل سی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے، اور کارپوریشنز میں بھی اقلیتوں کو مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button