تلنگانہ
چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دی اکبرالدین اویسی کو سالگرہ کی مبارکباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبرالدین اویسی کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی ۔ ریونت ریڈی نے چیف منسٹر آفس کے ایکس اکاؤنٹ پر جناب اکبرالدین اویسی کی تصویر کے ساتھ تلگو میں مبارکبادی کا پیغام پوسٹ کیا
چندرائن گٹہ حلقہ اسمبلی کے رکن جناب اکبرالدین اویسی کی سالگرہ کے موقع پر چیف منسٹر اے۔ ریونت ریڈی نے دلی مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خدا انہیں مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے تاکہ وہ ہمیشہ عوامی خدمت میں مصروف رہیں اور ریاست کی ترقی میں سرگرم کردار ادا کرتے رہیں۔
https://x.com/TelanganaCMO/status/1933736374081102301?t=w78GVaJpIdUGeL848tB6Xg&s=19