تلنگانہ

میسی سے ٹکر کی تیاری — چیف منسٹر ریونت ریڈی میدان میں فٹ بال پریکٹس میں پسینہ بہاتے نظر آئے

تلنگانہ کے چیف منسٹر رہونت ریڈی  نے 13 دسمبر کو لیونیل میسی کی ٹیم کے ساتھ ہونے والے خصوصی فٹبال میچ کی تیاری کے سلسلے میں آج پیر کی شام حیدرآباد کے  ایم سی ایچ آر ڈی گراؤنڈ میں بھرپور فٹبال پریکٹس کی،

 

جہاں انہوں نے نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتر کر تیز رفتار ڈرِبلنگ، پاسنگ، بال کنٹرول اور فٹنس ڈرلز انجام دیں، جنہیں دیکھ کر یہی اندازہ ہو رہا تھا کہ وزیراعلیٰ اس مقابلے کو روایتی نمائش کے بجائے ایک سنجیدہ اور شاندار کھیل کے طور پر لینا چاہتے ہیں

 

؛ پریکٹس کے دوران گراؤنڈ میں موجود کھلاڑیوں اور شائقین نے ریونت ریڈی کے کھیل کے انداز، پھرتی اور کھیل سے لگاؤ پر تالیاں بجا کر زبردست حوصلہ افزائی کی، جبکہ حکومتی ذرائع کے مطابق اس تاریخی مقابلے میں چیف منسٹر خود اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے

 

اور اسی ذمہ داری کے تحت انہوں نے فٹبال کی باقاعدہ تربیت کا شیڈول شروع کر دیا ہے، جسے ریاست بھر میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور تلنگانہ کی عالمی کھیلوں کے نقشے پر شناخت مضبوط کرنے کی علامت قرار دیا جا رہا ہے،

 

جبکہ 13 دسمبر کو ہونے والا یہ میچ جہاں عوام کے لیے تفریح اور جوش کا باعث بنے گا وہیں حکومت اسے ریاستی کھیل پالیسی اور نوجوانوں کو کھیل کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک اہم سنگ میل کے طور پر پیش کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button