تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے انجینر نواب علی نواز جنگ بہادر کی یوم پیدائش پر ریاست بھر کے انجینرس کو دی مبارکباد

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ انجینئرس ڈے کے موقع پر ریاست بھر کے انجینئروں کو مبارکباد پیش کی۔ سوشیل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ جاری کرتے ہوئے چیف منسٹر نے کہا کہ آج کا دن عظیم انجینئر اور آبی منصوبہ ساز نواب علی نواز جنگ بہادر کی یاد میں منایا گیا ہے

 

جنہیں عظیم انجینئر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ اسی دوران وزیر عمارات و شوارع کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے بھی نواب علی نواز جنگ بہادر کی یوم پیدائش کے موقع پر تلنگانہ بھر کے انجینئرس کو یوم تلنگانہ انجینئرس کی دلی مبارکباد پیش کی۔

 

اپنے ایک پیام میں کومٹ ریڈی نے کہا کہ نواب علی نواز جنگ بہادر وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے تلنگانہ کی انجینئرنگ صلاحیتوں کو ایک نئی پہچان دی

متعلقہ خبریں

Back to top button