تلنگانہ

چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کپل دیو اور اجئے دیوگن سے ملاقات

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دہلی میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقات کی۔ دوپہر میں مرکزی وزیر منسکھ مانڈویہ سے ملاقات کرتے ہوئے، حیدرآباد میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

 

بعد ازاں دہلی میں اپنی رہائش گاہ پر انہوں نے کئی اہم مہمانوں سے ملاقات کی، جن میں بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن اور سابق کرکٹ کپتان کپل دیو شامل ہیں۔اجے دیوگن نے تلنگانہ میں انٹرنیشنل فلم سٹی کے قیام سے متعلق تجاویز پیش کیں۔

 

اس کے علاوہ جدید آرٹیفشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی کے ساتھ وی ایف ایکس ، اسمارٹ اسٹوڈیوز اور فلم انسٹی ٹیوٹ کے قیام پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ قبل ازیں کپل دیو نے چیف منسٹر سے ملاقات کرتے ہوئے، حیدرآباد میں اسپورٹس یونیورسٹی کے قیام پر تبادلہ خیال کیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button