چیف منسٹر رہونت ریڈی کی سونیا اور راہول گاندھی سے ملاقات

دہلی کے دورے میں مصروف تلنگانہ کے چیف منسٹر ریوَنت ریڈی نے کانگریس قائدین سونیا گاندھی، راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق کانگریس کے کئی ارکانِ پارلیمنٹ کے ساتھ ریوَنت ریڈی نے آج صبح پارٹی کی اعلیٰ قیادت سے بھی ملاقات کی، جس میں ریاست کی تازہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ریوَنت ریڈی نے سونیا، راہول اور پرینکا گاندھی کو پارٹی کو مستحکم کرنے کے اقدامات، حکومت کی کارکردگی اور فلاحی اسکیموں کے نفاذ کے بارے میں تفصیلات پیش کیں
۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے حال ہی میں حکومت کی جانب سے منعقدہ ’تلنگانہ رائزنگ گلوبل سمٹ‘ کی شاندار کامیابی اور سرمایہ کاری سے متعلق مکمل معلومات بھی پہنچائیں۔حکومت نے رواں ماہ کی 8 اور 9 تاریخ کو ’بھارت فیوچر سِٹی‘ میں یہ عالمی سمٹ منعقد کی تھی، جو نہایت کامیاب رہی۔
دو دنوں کے دوران مختلف شعبوں سے تقریباً 5.75 لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جسے ریاستی حکومت کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔



