تلنگانہ

گائیوں کے لئے ماڈرن گاو شالاوں کو قائم کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دی عہدیداروں کو ہدایت

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے کمانڈ کنٹرول سنٹر میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ریاست بھر میں گاوشالاؤں کی ترقی، انتظام و تحفظ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا

 

۔۔چیف منسٹر نے اجلاس میں عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دیں جو گاوشالاؤں کے قیام کے لئے جامع ایکشن پلان مرتب کرے اور مقررہ مدت کے اندر اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔انہوں نے زور دیا کہ گاوشالائیں ایسی ہونی چاہئیں جہاں گائیوں کی نگہداشت، آزادی سے چَرنے، اور آرام دہ قیام کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

چیف منسٹر نے پہلے مرحلے میں ویٹرنری و زرعی جامعات، ان سے منسلک کالجوں اور مندروں کی اراضی پر گاوشالائیں قائم کرنے کی تجویز دی۔ انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ فوراً موزوں اراضی کی نشاندہی کریں اور ہر گاوشالا کے لیے کم از کم 50 ایکڑ زمین مختص کی جائے۔

 

ریونت ریڈی نے گایوں کو قید میں رکھنے کے بجائے کھلی جگہوں میں چَرنے کی سہولت فراہم کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے جدید انفراسٹرکچر کی منصوبہ بندی، تعمیر، دیکھ بھال اور جانوروں کی نگہداشت کے لیے تفصیلی بجٹ تجاویز تیار کرنے کی ہدایت دی

متعلقہ خبریں

Back to top button