ایسے سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے ہر ماہ 15 فیصد رقم کی کٹوتی کرنے چیف منسٹر ریونت ریڈی کی تجویز

حیدرآباد _ یکم جولائی ( اردولیکس ڈیسک) ضعیف ماں باپ کی دیکھ بھال اور خیال نہ رکھنے والے سرکاری ملازمین کی اب خیر نہیں ہے کیونکہ تلنگانہ حکومت نے ماں باپ کی اچھی طرح سے دیکھ بھال اور خیال نہ رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ سے 15 فیصد رقم کی کٹوتی کرتے ہوئے اس رقم کو ماں باپ کے اکاؤنٹ میں ہر جمع کرنے کی تجویز پیش کی ہے
چیف منسٹر اے۔ریونت ریڈی نے وزراء اور اعلی عہدیداروں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ ملازمت کرنے والے کئی افراد اپنے والدین کا خیال نہیں رکھ رہے ہیں، ایسے ضعیف والدین کی مدد کے لیے حکومت کو آگے آنا چاہیے۔
انہوں نے تجویز پیش کی کہ ملازمین کی تنخواہ سے براہِ راست 10 سے 15 فیصد رقم ان کے والدین کے بینک کھاتوں میں منتقل ہونے کے امکان کا جائزہ لیا جائے۔
چیف منسٹر نے بتایا کہ آسام ریاست میں پہلے ہی ایسا ایک منصوبہ نافذ کیا جا رہا ہے، اگر دیگر ریاستوں میں بھی ایسے پروگرام موجود ہوں تو ان کا مطالعہ کر کے مکمل رپورٹ پیش کرنے کی انہوں نے متعلقہ عہدیداروں کو حکم دیا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتہ تلنگانہ حکومت نے ضعیف ماں کو گھر سے نکالنے والے بیٹوں کے رویے کو انتہائی سنجیدگی سے لیا تھا۔ اگرچہ انہیں دو دن کے اندر گھر خالی کرنے کے نوٹس دیے گئے تھے، لیکن کوئی جواب نہ ملنے پر ریونیو حکام نے وہ مکان ضبط کر لیا۔ اور مکان کو مہر بند کردیا تھا
یہ خبر بھی پڑھیں