چیف منسٹر ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں بارش سے متاثرہ علاقوں کا اچانک دورہ کیا

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے اتوار کو حیدرآباد کے امیرپیٹ، بدھانگر، مائتری ونم، بلکم پیٹ اور دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔
امیر پیٹ بدھانگر میں سیلابی پانی کی نکاسی کے نظام کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے فوری پانی نکالنے اور مستقبل میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کی ہدایت دی۔ گنگوبائی بستی میں غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے پانی جمع ہونے کی شکایت پر چیف منسٹر نے فوری نالہ لائن بنانے اور مستقل حل کی منصوبہ بندی کا حکم دیا۔
مائتری ونم میں بارش کے پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مقامی لوگوں سے بات چیت کی۔ امیرپیٹ کے بدھانگر میں ساتویں جماعت کے طالب علم جشونت سے ملاقات میں انہوں نے یقین دلایا کہ مستقبل میں سیلابی مسائل کو حل کیا جائے گا۔
اپنے دورے کے دوران انہوں نے کمشنر اے وی رنگناتھ اور دیگر حکام کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرہ علاقوں میں راحت کاری کے کاموں کی بھی نگرانی کی۔