تلنگانہ

بیرسٹر اویسی کو چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دی سالگرہ کی مبارکباد

 

صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلیمن  اور حیدرآباد کے رکنِ پارلیمنٹ بیرسٹر اسدالدین اویسی کی سالگرہ کے موقع پر  تلنگانہ کے چیف منسٹر اے. ریونت ریڈی  نے اُنہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

 

چیف منسٹر نے دعا کی کہ خداوند تعالیٰ اویسی صاحب کو صحت مند اور طویل زندگی عطا فرمائے تاکہ وہ ہمیشہ کی طرح  عوامی خدمت میں مصروف رہتے ہوئے ریاست کی ترقی میں حصہ لیتے رہیں۔

 

چیف منسٹر ریونت ریڈی نے ایکس بیرسٹر اویسی کی تصویر کے ساتھ سالگرہ کی مبارکباد پیش کی

 

متعلقہ خبریں

Back to top button