تلنگانہ
حیدرآباد میں کڑاکے کی سردی

حیدرآباد ۔ سرد ہواؤں کے اثر سے گریٹر حیدرآباد میں درجۂ حرارت معمول سے کم ہو رہا ہے جس کے باعث شہر میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔
ہفتہ کی رات سے اتوار کی صبح تک شہر میں کم سے کم درجۂ حرارت 13.2 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا
جبکہ ہوا میں نمی کی مقدار 52 فیصد رہی۔ یہ جانکاری حیدرآباد محکمۂ موسمیات کے عہدیداروں نے دی۔



