تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ کا امکان۔ کچھ اضلاع کیلئے ایلو الرٹ جاری

حیدرآباد: تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ حیدرآباد میدک، راجندر نگر اور پٹن چیرو میں درجۂ حرارت ایک سے دو ڈگری تک گر گیا،جبکہ بعض مقامات پر رات کا پارہ 10 ڈگری سے بھی نیچے پہنچ گیا۔محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن موسم خشک رہنے کا امکان ہے

 

تاہم کئی اضلاع میں کم سے کم درجۂ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری کم رہ سکتا ہے۔ اسی پیش نظر عادل آباد، نرمل، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال، نظام آباد، جگتیال، کاماریڈی، جے شنکر بھوپال پلی، میدک، سنگاریڈی، ورنگل، ہنمکنڈہ، جنگاؤں، حیدرآباد، رنگاریڈی اور وقارآباد اضلاع کے لیے

 

ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔خاص طور پر متحدہ عادل آباد، نظام آباد، میدک اور رنگا ریڈی اضلاع میں درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ تک گرنے کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہو گئے ہیں۔حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے مطابق مشرقی اور جنوب مشرقی سمت سے چلنے والی خشک ہواؤں کی وجہ سے یہ تبدیلیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔

 

دن کے وقت دھوپ نظر آ رہی ہے لیکن شام ہوتے ہی سردی بڑھ جاتی ہے اور علی الصبح شدید سردی کی وجہ سے لوک مشکلات کا سامنا کررہے ہیں ۔آنے والے تین دنوں میں کم سے کم درجہ حرارت 11 سے 15 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button