تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ – آصف آباد ضلع میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ

تلنگانہ میں سردی سے آ صف آباد ضلع شدید متاثر ہے جہاں سردی کے ساتھ ساتھ کہر کی گھنی چادر بھی دیکھی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، چہارشنبہ کو ضلع کے سرپور (یو) میں 9.7 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جو ریاست کا دوسرا سب سے کم درجہ حرارت ہے
۔ ضلع میں زیادہ تر جنگلات اور پہاڑیاں ہیں جس کی وجہ سے دوسرے اضلاع کے مقابلے یہاں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا جاتا ہے۔ صبح کے وقت کہر کے باعث سڑکوں پر آنے جانے والی گاڑیاں بھی نظر نہیں آرہی ہیں۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل آفیسر سیتارام نائک نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں، صرف دوپہر کے وقت کام کریں،
صبح و شام ایمرجنسی کی صورت میں ہی گھروں سے نکلیں۔ ضلع کے سرپور (یو) میں درجہ حرارت 9.7، کیرامیری میں 12.3، گنے دھاری میں 12.6، آصف آباد میں 12.7، چنتلا مانی پلی میں 13.4، تریانی میں 11.1، وانکیڈی میں 12.4، دہیگام میں 13.7 درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا
۔