تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ – عادل آباد اور سنگاریڈی میں سب سے کم درجہ حرارت ریکارڈ

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ ریاست کے تمام اضلاع میں گزشتہ دو دنوں سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رات کے وقت ٹھنڈی ہواؤں کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث کئی مقامات پر کم از کم درجہ حرارت معمول سے نیچے گر گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق عادل‌آباد ضلع کے بیلا میں سب سے کم درجہ حرارت 14.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جبکہ رنگاریڈی ضلع کے شاہ باد میں بھی یہی درجہ حرارت رہا۔

 

سنگاریڈی کے ظہیرآباد میں 14.8 ڈگری، شنکرپلی میں 14.9 ڈگری، معین‌آباد میں 15 ڈگری، عادل‌آباد کے بھیم‌پور میں 15 ڈگری اور سنگاریڈی کے جِنّارم میں 15.1 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت نوٹ کیا گیا۔ جبکہ حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں 15 سے 17 ڈگری درجہ حرارت ریکارڈ ہوا ہے

 

محکمہ کے مطابق کومرم بھیم آصف‌آباد، نرمل، جگتیال، نظام‌آباد، راجنا سِرِسِیہ، کاماریڈی، میدک، سِدّی پیٹ، سنگاریڈی، وِقار‌آباد، رنگاریڈی، حیدرآباد، محبوب نگر، نارائن پیٹ، ناگرکرنول، یادادری بھونگیر، جنگاؤں اور پڈّپلی اضلاع میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button