تلنگانہ

تلنگانہ میں سردی کی شدت میں کمی کا امکان

حیدرآباد: تلنگانہ میں کم سے کم درجۂ حرارت میں اضافہ ہوا ہے اور سردی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ یہ بات حیدرآباد کے محکمہ موسمیات کے حکام نے بتائی۔

 

عہدیداروں کے مطابق ریاست بھر میں کم سے کم درجہ حرارت میں چار سے پانچ ڈگری تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے عہدیدار سرینواس راؤ نے بتایا کہ مشرق اور جنوب مشرقی سمتوں سے نمی والی ہوائیں ریاست میں داخل ہو رہی ہیں جس کی وجہ سے گہری کہر چھا رہی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اگلے دو سے تین دنوں تک سردی کا اثر کم رہے گا تاہم چوتھے دن سے شمالی ہوائیں چلنا شروع ہوں گی جس کے نتیجے میں شمالی اور وسطی تلنگانہ کے اضلاع میں کم سے کم درجۂ حرارت گر جائے گا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button