تلنگانہ

تلنگانہ کے کئی اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں – آیندہ دو دن میں درجہ حرارت میں مزید کمی کے امکانات

تلنگانہ میں سردی کی لہر میں مزید شدت برقرار ہے، خصوصاً شمالی اضلاع شدید سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔ ریاست میں کئی مقامات پر کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سے نیچے ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 10 اضلاع میں درجہ حرارت سنگل ڈِجٹ تک محدود رہا۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق سنگاریڈی ضلع کے کوہیر میں سب سے کم درجہ حرارت 7.4 ڈگری اور کمرم بھیم۔آصف آباد ضلع کے سِرپور یو میں 8 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 

موسمیاتی ماہرین نے اطلاع دی کہ 22 نومبر تک جنوب مشرقی خلیجِ بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کا امکان ہے، جو اگلے 48 گھنٹوں میں مغرب و شمال مغرب کی سمت بڑھتے ہوئے 24 نومبر تک گھیراؤ کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔ بعد ازاں یہ نظام مزید مضبوط ہوکر جنوب مغربی خلیجِ بنگال تک پہنچنے کا امکان ہے۔

 

اس موسمی نظام کے اثر سے آئندہ دو دنوں میں تلنگانہ میں درجہ حرارت معمول سے 2 تا 3 ڈگری کم رہنے کا امکان ہے۔ اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا جبکہ صبح کے وقت دھند اور کہر چھائے رہنے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

 

محکمہ کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تقریباً 29 ڈگری اور کم سے کم 15 ڈگری رہ سکتا ہے، جبکہ ہوائیں شمال مشرقی سمت سے 4 تا 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ جمعرات کو ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29.4 ڈگری اور کم سے کم 13.1 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button