تلنگانہ
تحقیر عدالت کے مقدمہ میں تلنگانہ میدک کلکٹر کو 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ میدک ضلع کے کلکٹر راہول راج کو تحقیر عدالت کے مقدمے میں جیل کی سزا سنائی گئی ہے۔ عدالت کے احکامات کو جان بوجھ کر نظر انداز کرنے پر ہائی کورٹ نے انہیں چھ ماہ قید کی سزا سنائی
اور دو ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ بعد ازاں عدالت نے اس فیصلے پر عمل درآمد کو چار ہفتوں کے لیے معطل کر دیا۔ کلکٹر کو اپیل دائر کرنے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت بھی دی گئی ہے۔یہ فیصلہ ایک اراضی تنازعے کے مقدمے میں سنایا گیا
جس میں میدک ضلع کے بونال گاؤں کی رہنے والی لکشمی کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں الزام لگایا گیا تھا کہ کلکٹر نے اس سے قبل عدالت کی
جانب سے جاری کردہ احکامات پر عمل نہیں کیا جس پر اعلیٰ عدالت نے مذکورہ فیصلہ صادر کیا۔



